ہزاروں روپے کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ فوائل فوٹو سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کئی روز کمی کے بعد میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونا 3 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 81 ہزار 312 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا، جہاں فی اونس قیمت 30 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 221 ڈالر پر پہنچ گئی۔

install suchtv android app on google app store