معروف کمپنی ٹویوٹا پاکستان نے فارچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کردی۔
انڈس موٹر نےپاکستان میں 35 سال مکمل ہونے پر بڑا اعلان کرتے ہوئے فارچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کردی۔
ٹویوٹا نے فارچیونر جی گریڈ کی قیمت کم کرکے 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے کردی،ٹویوٹا فارچیونر کی پہلے قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی،ٹویوٹا فارچیونر وی گریڈ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے سستی کردی۔
ٹویوٹا فارچیونر وی گریڈ کی قیمت کم ہوکر 1 کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار روپے کردی،ٹویوٹا فارچیونر وی گریڈ کی پہلے قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔
ٹویوٹا نے نئی قیمتوں کا تمام ڈیلرز کو نوٹی فیکشن جاری کردیا۔