پاکستان کا بنگلہ دیش کو ایک لاکھ ٹن چاول کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے فائل فوٹو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) نے بنگلہ دیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کے لیے خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس سے پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

ٹی سی پی کی جانب سے جاری ٹینڈر کے تحت ایک لاکھ ٹن ایری-6 لمبے دانے والے سفید چاول کی خریداری کے لیے علیحدہ سربمہر بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

ٹینڈر کے مطابق چاول کراچی کی بندرگاہوں سے بریک بلک کارگو کی صورت میں برآمد کیا جائے گا۔

بولیاں کم از کم 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن کے لیے قابل قبول ہوں گی، جبکہ قیمت کی پیشکشیں 21 ورکنگ دن تک مؤثر رہیں گی۔

ٹینڈر کی شرائط کے مطابق شپمنٹ کے لیے چاول 45 دن کے اندر تیار ہونا ضروری ہوگا۔

مزید یہ کہ چاول تازہ پاکستانی فصل سے حاصل شدہ، انسانی استعمال کے قابل اور کسی بھی ناگوار بو، پھپھوندی یا آلودگی سے پاک ہونا چاہیے۔

یہ اقدام پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستانی چاول کی عالمی مارکیٹ میں برآمدات بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store