کاروباری دن کا اچھا آغاز،اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، ڈالر نیچے آگیا

سرمایہ کار پُرامید، مارکیٹ میں بہتری فائل فوٹو سرمایہ کار پُرامید، مارکیٹ میں بہتری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی استحکام دیکھا گیا، جبکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا تاہم کاروبار روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store