ملکی زرمبادلہ میں کمی،تجزیہ کاروں کی تشویش بڑھ گئی

زرمبادلہ میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی فائل فوٹو زرمبادلہ میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتےمیں زرمبادلہ ذخائر 2.40 کروڑ ڈالرکم ہوکر 19.66ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ اکتوبر میں ماہانہ بنیاد پر ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.12 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.50 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.52 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.16 ارب ڈالر رہے۔

 

install suchtv android app on google app store