زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں ایک ہفتے میں 2 کروڑ40لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں ایک ہفتے میں 2 کروڑ40لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک فائل فوٹو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں ایک ہفتے میں 2 کروڑ40لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان(state bank of pakistan) کی جانب سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمارجاری کردئیے گئے ہیں۔

ملکی مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2کروڑ40لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کم ہوکر 19ارب66لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ  ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر  14ارب50 لاکھ ڈالرز ہوگئے

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5 کروڑ52 لاکھ ڈالرز کی کمی  ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب16کروڑ ڈالرزہوگئے۔

 
install suchtv android app on google app store