سونے کی قیمتیں مستحکم، مارکیٹ میں خوش آئند رجحان

سونے کے نرخوں میں استحکام فائل فوٹو سونے کے نرخوں میں استحکام

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ،عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج مستحکم رہیں۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4007 ڈالر پر برقرار رہا۔ جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوا،

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 23 ہزار 62 روپے پر برقرار رہی ۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے پر برقرار رہی۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 5112 روپے پر برقرار رہی۔ واضح رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store