سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی نئی قیمت سامنے آ گئی۔ سوزوکی آلٹو 2026 کو پاکستان میں جنوری 2026 میں لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ گاڑی 660 سی سی انجن، بہترین فیول ایوریج اور کم مینٹیننس کی وجہ سے ایک بار پھر مڈل کلاس طبقے کے لیے سب سے مقبول انتخاب بننے جا رہی ہے۔
آلٹو کو پاکستان میں پہلے ہی کنگ آف دی روڈ کہا جاتا ہے اور نیا ماڈل اسی روایت کو آگے بڑھائے گا، سوزوکی آلٹو کے نئے ماڈل کی آفیشل ایکس فیکٹری قیمتیں کچھ یوں ہیں، آلٹو وی ایک مینوئل کی قیمت 24 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
آلٹو وی ایکس آر مینوئل کی قیمت 28 لاکھ 50 ہزار ہو گی، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس آٹو میٹک کی قیمت 30 لاکھ 50 ہزار رکھی گئی ہے، آلٹو وی ایکس ایل آٹو میٹک کی قیمت 32 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
سوزوکی آلٹو 2026 میں دیا گیا 660 سی سی انجن اگرچہ پاور میں کم لگتا ہے، لیکن ہلکے وزن کی وجہ سے یہ گاڑی شہر کی ٹریفک میں بہترین ہے۔
AGS ایک آٹومیٹڈ مینول سسٹم ہے جو آٹومیٹک گاڑی کی سہولت اور مینول کی فیول ایوریج فراہم کرتا ہے۔ گیئر شفٹ کے دوران ہلکا سا جھٹکا محسوس ہونا نارمل بات ہے۔
سوزوکی آلٹو 2026 ایک بجٹ فرینڈلی، کم خرچ اور قابلِ اعتماد گاڑی ہے۔ اگر آپ ٹریفک میں آرام دہ ڈرائیونگ چاہتے ہیں تو بہترین انتخاب ہے، جبکہ کمرشل یا سخت استعمال کے لیے VX یا VXR مینول ورژنز مضبوط اور قابلِ بھروسہ ہیں۔
سوزوکی آلٹو ایک سستی اور مقامی سطح پر بنائی جانے والی گاڑی ہے جس کا انٹیرئیرکافی اچھا ہے۔ ڈیش بورڈ میں گہرے اور ہلکے گرِے رنگ کا ملاپ نظر آتا ہے۔
گاڑی کے سپیڈو میٹر میں تمام ضروری معلومات دی گئی ہیں جن میں فیول ایوریج، انسٹنٹ فیول ایوریج، ڈسٹنس ٹو اینڈ اور فیول انڈی کیٹر شامل ہیں۔ اسکے علاوہ سٹیرنگ کے ساتھ ہی آٹومیٹک گئیر شفٹ دیا گیا ہے۔
گاڑی میں اینالوگ کلائمیٹ کنٹرول اور سامنے دو کپ ہولڈرز بھی دئیے ہیں۔