ٹماٹر کی قیمت عوام کی پہنچ سے باہر، قیمتیں 200 روپے سے تجاوز کر گئیں

ٹماٹر کی قیمت اضافہ فائل فوٹو ٹماٹر کی قیمت اضافہ

مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، فی کلو نرخ 200 روپے سے تجاوز کر گئے۔

اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں ٹماٹر گزشتہ روز 240 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 260 روپے تک پہنچ گئی۔

بہاولپور میں بھی ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو سے بڑھ گئی ہے۔

بہاولپور میں سبزی فروشوں نے خود ساختہ ٹماٹر کی قیمت بڑھا دی۔

سبزی فروش کا کہنا تھا کہ ہمیں منڈی سے ہی مہنگا مل رہا ہے اسلئے قیمت بڑھائی ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے قیمت کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیصل آباد میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 220 روپے سے 250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور میں ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب آلو کی سرکاری قیمت 90 روپے ہے جبکہ بازار میں 120روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store