ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کئی ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کی کمی سے 2045 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3600 روپے کی کمی سے دو لاکھ 13 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3087 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 213 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کے اضافے سے 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کے اضافے سے 2229.08 روپے کی سطح پر آگئی۔