فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ فائل فوٹو فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2012 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store