فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔ فائل فوٹو ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ کم ہونے کے ساتھ ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 9002 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 90 ہزار 586 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

install suchtv android app on google app store