سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ فائل فوٹو سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے بڑھی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 560 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2015 ڈالر ہے۔

install suchtv android app on google app store