گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ سلامت برآمد

طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ فائل فوٹو طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ

برازیل میں واقع جنگل میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ سلامت برآمد ہوا۔

برازیل میں واقع ایمازون کے جنگلات میں رواں سال جنوری میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ملبہ تلاش کیا مگر پائلٹ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

سیسنا 210 ایک انجن والا طیارہ تھا، جس کو پرواز کے دوران فنی خرابی پیش آئی تھی۔

طیارہ چلانے والے خوش قسمت پائلٹ اینتھونی سینا نے بتایا کہ انہوں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، اور پیرا شوٹ کی مدد سے جنگل میں باحفاظت اترے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جنگل میں تقریباً 36 روز گزارے، اس دوران بھوک مٹانے کے لیے پودے اور پرندوں کے انڈے کھائے، جن کی وجہ سے میری زندگی محفوظ رہی ورنہ بھوک کی وجہ سے صورت حال مختلف ہوسکتی تھی۔

واضح رہے کہ برازیل کے حکام نے پائلٹ کی تلاش کے لیے کئی روز آپریشن کیا مگر انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی تھی، بعد ازاں اُسے ہلاک قرار دے دیا گیا تھا۔

حال ہی میں جنگل سے لکڑیاں جمع کرنے والے شہریوں نے پائلٹ کو دیکھ کر حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد اُسے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store