دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے،تمام افراد ہلاک

دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے فائل فوٹو دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے

میکسیکو کی ریاست دورانگو میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئے جس کے باعث پانچ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو نجی طیاروں میں تصادم کا افسوسناک حادثہ لا گالانسیٹا میں پیر کی صبح ہوا۔ حکام نے حادثے سے متعلق تفصیلات میڈیا سے شیئر کر دیں۔

ایک طیارہ ٹیک آف جبکہ دوسرا لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران دونوں میں ٹکراؤ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں تمام پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store