بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز کریش کرگیا جس سے طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا، تربیتی طیارے نے حیدرآباد کی ائیر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی اور دوران پرواز طیارے کو فضا میں ہی حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرینر اور زیر تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی سیون ایم کے ائیرکرافٹ کو حادثہ سورتی کی طرف پیش آیا جس میں دونوں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سنگل انجن پر مشتمل ہوتا ہے جو ائیر فورس کی بنیادی تربیت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔