نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بُک کرالیا گیا

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

دبئی سے پاکستان سفر کیلیے سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کیلیے چارٹرڈ طیارہ بُک کروا لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پرواز کو ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دے گی، خصوصی پرواز میں 150 مسافروں کی گنجائش ہے، (ن) لیگی کارکنان اور لندن کے صحافی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ خصوصی پرواز دبئی سے لاہور روانہ ہوگی جبکہ اسلام آباد میں آدھا گھنٹہ رکے گی۔

سابق وزیر اعظم لاہور پہنچ کر مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ وہ عمرہ ادائیگی کیلیے بدھ کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام اور متعدد ملاقاتیں کریں گے۔ نواز شریف دبئی میں 3 روزہ قیام کے بعد 21 اکتوبر پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے۔ دبئی میں بھی ان کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store