قطری حکومت کا کورونا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم اعلان آگیا، جانیے تفصیلات

قطر فائل فوٹو قطر

قطر نے کورونا وبا میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن کے تحت پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا۔

قطری میڈیا کے مطابق سپریم کمیٹی فور کرائسز اینڈ منیجمنٹ نے مساجد، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات اور پارکس کے لیے پابندیوں نرم کرتے ہوئے جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دے دی۔

میوزیم کے ساتھ ساتھ عوامی لائبریریوں کو بھی محدود تعداد اور کم وقت کے لیے کھولنے کے اجازت دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا مرحلہ مہلک وبا کے عروج کا وقت گزرنے اور اس میں بتدریج کمی آنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔

پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ساتھ کچھ ہدایات بھی دی گئی ہیں جس پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے، عوامی و نجی اداروں، مختلف سیکٹرز اور کام کے مقامات پر 50 فیصد عملے کو ڈیوٹی پر آنے کی اجازت دی گئی ہے جو کہ طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔

اسی طرح پروفیشنل ایتھلیٹس کو گروپ کی شکل میں ٹریننگ کی اجازت دی گئی ہے اور گروہ کی حد 10 افراد مقرر کی گئ ہے۔

install suchtv android app on google app store