ایران کا جوہری عدم پھیلاﺅ کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی۔۔۔ اہم تفصیلات آگئیں

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف فائل فوٹو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

ایران نے جوہری عدم پھیلاﺅ کے عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی، ایران ایٹمی معاہدے کے یورپی فریقین تنازع سلامتی کونسل میں لے کر گئے تو اقدام کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایسا ہوا تو ایران جوہری عدم پھیلاﺅ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہو جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک نے غیرمناسب رویہ ترک نہ کیا تو این پی ٹی سے دستبردار ہوجائیں گے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی معاملات کو سلامتی کونسل میں بھیجا تو ایران اقدام اٹھائے گا۔

مزید پڑھیں: ایران کا 2015 کے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان، ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار۔۔۔ تفصیلات آگئیں

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ این پی ٹی کے تحت امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کے علاوہ کوئی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی فریقین اپنی ذمہ داریوںکی جانب پلٹ آئیں توایران بھی ایسا ہی کرے گا، اگر رویہ نہ بدلا گیا تو ایران کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store