جاپان نے جوہری ہتھیار پر مکمل پابندی کا مطالبہ کر دیا

جوہری ہتھیار پر پابندی کا مطالبہ فائل فوٹو جوہری ہتھیار پر پابندی کا مطالبہ

ایٹم بم کی تباہ کاریوں کے شکار جاپانی شہریوں نے اپنی حکومت سے جوہری اسلحے پر پابندی عائد کرنے کے معاہدے میں شامل ہونے کا مطالبہ کردیا۔

جاپان کے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی کے متاثرین نے جاپانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جوہری اسلحے پر پابندی سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی توثیق کےلیے درخواست دائر کرے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں 50 ممالک کی توثیق کی شرط پوری ہوگئی تو جنوری 2021 میں جوہری اسلحے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایٹمی طاقتیں اس معاہدے میں شامل نہیں ہیں جبکہ جاپان نے بھی ابھی تک جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔

ایٹم بم متاثرین اور امن کے علمبردار این جی اوز نے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک ریلی نکالی اور دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

install suchtv android app on google app store