ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے فائل فوٹو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تاہم وہ آج سے اپنی باقاعدہ ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان پہنچنے پر وزارت خارجہ کے حکام، پاکستان میں ایران کے سفیرسید محمد حسینی اورایرانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ کے ہمراہ سیاسی و اقتصادی ماہرین پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی دورہ پاکستان پر آیا ہے۔ مہمان وزیر خارجہ کے ہمراہ ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان بھی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات شیڈول ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرن کے وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک ایسے وقت میں پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جب کہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہو چکی ہے اور جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوئے جو ڈیمو کریٹ ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store