سعودی وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، جلد ملاقات پراتفاق

سعودی وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، جلد ملاقات پراتفاق فائل فوٹو سعودی وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، جلد ملاقات پراتفاق

 

سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہ نے رمضان کے آغاز کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایک تاریخی دو طرفہ مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جلد ملاقات کرنے کا عزم کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئٹرپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ’سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو فون کیا اور دونوں ممالک میں آج سے شروع ہونے والے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کےدوبارہ کھولنےکی راہ ہموارکرنےکے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

سعودی عرب ایران تعلقات میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے،دونوں ممالک نے تعلقات بہترکیلئےایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھارہے ہیں۔

خیال رہے کہ 10 مارچ کو بیجنگ میں ایران اورسعودی عرب میں تاریخ سازمعاہدہ ہوا تھا،جس کے تحت سفارتی تجارتی اورعلاقائی تعلقات بحال کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store