مودی حکومت کرنے میں ناکام ہوچکے، اپوزیشن ڈٹ گئی، اہم قرارداد منظور کرلی

مودی فائل فوٹو مودی

مودی بھارت میں حکومت کرنے اور شہریوں کو ان کے حقوق دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ بھارت میں مودی کے خلاف اپوزیشن ڈٹ گئی، اہم قرارداد منظور کرلی۔

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف شہریت کے متنازع قانون کی معطلی کی قرارداد اپوزیشن نے منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 20 سے زائد اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ملک میں نافذ شہریت کے متنازع قانون کی منسوخی کے لیے قرارداد منظور کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر 20 اپوزیشن جماعتوں نے شہریت کے متنازع قانون کو رد کردیا اور ملک میں جاری بحران، احتجاج اور جلاؤ گھراؤ کو مذکوہ قانون کی وجہ قرار دے دیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ اس متنازع قانون کے نفاذ کو مسترد کردیں۔

پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنما سونیہ گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے، مودی بھارت میں حکومت کرنے اور شہریوں کو ان کے حقوق دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں شہریت کے متنازعہ قانون کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، روز بروز مظاہروں میں تیزی آرہی ہے، اب تک پولیس کی فائرنگ اور تشدد سے درجنوں مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

مظاہرین حکومت کو یہ اقدام واپس لینے کیلئے احتجاج کے نت نئے طریقے اختیار کررہے ہیں، اس حوالے سے گزشتہ دنوں نئی دہلی میں جامعہ یونیورسٹی شاہین باغ، انڈیا گیٹ پر طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور معروف پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی نظم ہم دیکھیں گے پڑھی۔

install suchtv android app on google app store