سلطان قابوس کا انتقال۔۔۔۔ عمان کے نئے سلطان کون ہونگے ؟ اعلان کردیا گیا

مرحوم سلطان قابوس بن سعید فائل فوٹو مرحوم سلطان قابوس بن سعید

مرحوم سلطان قابوس بن سعید کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق السعید کو عمان کا نیا سلطان بنا دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہیثم بن طارق السعید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق سلطنت عمان کے مرحوم سلطان قابوس بن سعید نے وفات سے قبل اپنے جاں نشیں کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اس حوالے سے ایک خفیہ وصیت کا ذکر کیا گیا ہے جس میں سلطان نے اپنے جاں نشیں کا نام تحریر کروایا۔1996 میں منظور کیے جانے والے آئین میں یہ بات موجود ہے کہ سلطان کو وصیت میں بو سعید خاندان سے اپنے جاں نشیں نامزد کرنا ہو گا۔

یہ وصیت شاہی خاندان کی کونسل کے سامنے کھولی جائے گی۔ عمانی آئین کے مطابق اگر شاہی خاندان کی کونسل کا 3 روز کے دوران سلطان کے جاں نشیں پر اتفاق رائے نہ ہوا تو ایسی صورت میں دفاعی کونسل پر لازم ہو گا کہ وہ ریاست کی کونسلوں، شوری اور عدالت عظمی کے سربراہان کی شرکت کے ساتھ سلطان کے اختیار کا عمل انجام دے۔ سلطان قابوس کی کوئی اولاد نہیں تھی لہٰذا ان کی جاں نشینی کے لیے 3 گردش میں رہے۔

ان میں سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیراعظم اسعد بن طارق (65 سالہ) کے علاوہ سلطان کے دو سوتیلے بھائی وزیر ثقافت ہیثم (65 سالہ) اورعمان کی بحریہ کے سابق سربراہ شہاب (63 سالہ) شامل ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرثقافت رہنے والے ہیثم بن طارق السعید اب نئے سلطان کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی اس اطلاع کی سرکاری تصدیق ہونا باقی ہے۔

install suchtv android app on google app store