وفاقی کابینہ نے گوادر–عمان فیری سروس کی منظوری دے دی۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد گوادر–عمان فیری سروس جلد باقاعدہ آغاز کرے گی۔
جنید انوار چوہدری کے مطابق پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے، جب کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے فیری روٹ کے آغاز سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔