وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گوادر اور عمان کے درمیان فیری سروس کی اجازت

کابینہ نے فیری سروس کی منظوری دے دی، گوادر اور عمان نزدیک تر فائل فوٹو کابینہ نے فیری سروس کی منظوری دے دی، گوادر اور عمان نزدیک تر

وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی جس کے بعد اسے جلد شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی ہے، پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کیلیے مفاہمت نامہ دستخط کریں گے۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی، انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جبکہ پاکستانی تارکین وطن کیلیے سفر مزید آسان ہوگا۔

فیری سروس سیاحت اور ثقافت کے روابط کو فروغ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی، نئی سمندری راہداریوں سے گوادر اقتصادی سرگرمیوں کا نیا مرکز بنے گا۔

install suchtv android app on google app store