حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کہتے ہیں جنرل قاسم سلیمانی اپنی مراد پاگئے ان کی خواہش تھی کہ وہ جام شہادت نوش کریں اس وقت دنیا بالکل نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔
سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کر کے قتل کرنے کا جرم علی الاعلان کیا اور پھر اس کا اعتراف بھی کیا۔
اس میں کوئی ابہام نہیں، حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکا شام، لبنان، یمن، افغانستان اور عراق میں ناکام ہوا، ان ناکامیوں نے امریکا کو سخت تنگ کیا اور امریکا کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کو دندان شکن جواب دینے کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی نیندیں اڑنے لگی
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ امریکا کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو حملہ کر کے قتل کرنے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔