چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ

دورہ چین پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، چینی صدر ایران اور امریکا کےدرمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ چینی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران معاملے پر کوئی مدد کرسکتےہیں تو وہ تیارہیں، چین بہت سا تیل ایران سے خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہنا چاہےگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، چینی صدر ایران اور امریکا کےدرمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے۔

امریکی صدر نے کہاکہ چین ایران کو فوجی سازوسامان نہیں دے گا، چین نے 200 بوئنگ جیٹس آرڈر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا کو ایک بار پھر شراکت داری کی پیش کش کرتے ہوئے دو طرفہ احترام پر مبنی تعلقات کو امریکا اور چین کے درمیان اہم قراردیا۔

چینی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین دو عظیم قومیں ہیں، چین اور امریکا کو حریف نہیں ، پارٹنر ہونا چاہیے ، امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا صدر ٹرمپ کا سلوگن چینی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

install suchtv android app on google app store