مسافر نے دورانِ پرواز جہاز میں سوار مسافروں کی چیخیں نکلوا دیں، مجھے جہاز سے باہر نکالو

مسافر نے دورانِ پرواز جہاز میں سوار مسافروں کی چیخیں نکلوا دیں فائل فوٹو مسافر نے دورانِ پرواز جہاز میں سوار مسافروں کی چیخیں نکلوا دیں

”مجھے جہاز سے باہر نکالو، میرا دم گھُٹ رہا ہے“۔ مسافر کی دورانِ پرواز دروازہ کھولنے کی کوشش نے جہازمیں چیخ و پُکارمچا دی

برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودیہ کو آ رہی پرواز کے مسافروں میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب ہزاروں فٹ بلندی پر پرواز کرتے برٹش ایئر ویز کے جہاز کا دروازہ ایک مسافر نے کھولنے کی کوشش کی۔ یہ مسافر اچانک اپنی نشست سے اُٹھا اور دروازے کو کھولنے کے لیے لگا ہوا لیور گھُمانے لگا۔ یہ منظر دیکھ کر جہاز میں سوار تمام مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔


تفصیلات کے مطابق برٹش ایئر ویز کی پرواز 263 لندن سے ریاض کی جانب روانہ ہوئے ایک گھنٹہ گزرا تھا جب مسافر نے جہاز کے پچھلے جانب لگے ایک دروازے کو کھولنے کے لیے اس کا لیور گھُمانا شروع کر دیا۔ یہ مسافر ساتھ ساتھ ٹُوٹی پھُوٹی انگلش میں اُونچی اُونچی بول رہا تھا ”میں یہاں سے باہر نکلنا چاہتا ہوں۔


“ تاہم مسافروں نے فوری طور پر خطرے کو بھانپتے ہوئے مسافر کو قابو کر لیا، مگر اس کی جانب سے مسلسل مزاحمت کی جاتی رہی۔

اس ذہنی بیمار مسافر کو قابو کرنے والوں میں ہیوی ویٹ باکسر ڈِلن وائٹ کا بھائی ڈین بھی شامل تھا جو ریاض میں ہونے والے ایک باکسنگ مقابلے میں اپنے بھائی کو سپورٹ کرنے کے لیے سعودیہ جا رہا تھا۔ وائٹ نے بتایا کہ یہ سب ایک فلم کے منظر کی طرح تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ بس چند لمحوں میں ہی دروازہ کھُل گیا تو ہم سب مر جائیں گے۔ فوراً دوڑ کر اس بے قابو مسافر کو میں نے اور سٹیورڈ نے پکڑ لیا ۔


میں غصے میں اسے ایک دو زور کی لگانے ہی والا تھا کہ مجھے احساس ہوا کہ اس مسافر کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، جس پر میں نے اُسے اس خطرناک حرکت پر سبق سکھانے کا فیصلہ ترک کر دیا۔ اتنی دیر میں فلائٹ کا ایک اور سٹاف ہتھکڑی بھی لے آیا۔ تاہم میں نے مسافر کو قابو میں کر کے اسے تسلّی دی کہ وہ آرام سے بیٹھے، جہاز کو کچھ نہیں ہو گا۔ وہ جہاز میں ایک دم محفوظ ہے۔ جس کے بعد مسافر پُرسکون ہو کر اپنی سیٹ پر واپس جا بیٹھا۔ تاہم برٹش ایئر ویز کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کیا یہ حرکت کرنے والے مسافر کو بعد میں گرفتار کیا گیا یا بغیر کچھ کہے چھوڑ دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store