لیبیا میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافی کو قتل کردیا گیا

صحافی اور فوٹو گرافر محمد بن خلیفہ فائل فوٹو صحافی اور فوٹو گرافر محمد بن خلیفہ

لیبیا میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافی اور فوٹو گرافر محمد بن خلیفہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران 35 سالہ صحافی فوٹو گرافر محمد بن خلیفہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

محمد بن خلیفہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے لیے فری لانس کام کیا کرتے تھے اور قتل کے روزدارالحکومت طرابلس کے علاقے قیصر بن گھاشر میں باغیوں کی نقل وحرکت کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 2011 میں خانہ جنگی کے دوران طویل عرصے تک حکمراں رہنے والے معمر قذافی کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت قائم ہے تاہم باغیوں کی جانب سے مزاحمت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

install suchtv android app on google app store