لیبیا: تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے درجنوں افراد ہلاک

لیبیا: تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے درجنوں افراد ہلاک فائل فوٹو لیبیا: تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے درجنوں افراد ہلاک

لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 57افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کے وقت کشتیوں پر 80افراد سوار تھے، 11افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتیوں میں سوار بیشتر تارکین وطن افراد کا تعلق پاکستان، بنگلا دیش، مصر، شام اور تیونس سے ہے۔

لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتیاں ڈوبنے سے57 تارکین وطن ہلاک ہوئے جن میں سے ایک بچے سمیت 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق کشتیوں کے 4 مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہوگئے، تارکین وطن غیر قانونی طور پر بحیرہ روم کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ کوسٹ گارڈز نے کشتی حادثے میں بچ جانے والے دیگر چار افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی جو خود سے تیر کر ساحل پر پہنچے تھے۔

حکام کے مطابق حادثہ طرابلس کے شمال میں گرابولی کے قریب پیش آیا۔ اب تک ایک بچی سمیت 11 میتیں نکال لی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زندہ بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ کچھ افراد تیر کر ساحل پر پہنچے تاہم باقی افراد کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

install suchtv android app on google app store