مانچسٹر میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی

مانچسٹر میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی فائل فوٹو مانچسٹر میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شخص کی سڑک پر موجود ہجوم پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مانچسٹر میں کے علاقے موس سائیڈ پر واقع کلیئرماؤنٹ روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث شخص کا تعین کر رہی ہے تاہم ایک سماجی کارکن ایرینا بیل نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک فرد ملوث ہے جو لوگوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کر رہا تھا۔

مانچسٹر پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ زخمیوں کو فائرنگ سے شدید چوٹیں آئی ہیں، تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس جگہ پر کئی لوگ موجود تھے، تاہم واقعے کی ٹھیک لوکیشن کا تعین کیا جارہا ہے، جس کے لیے اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہاں لوگ کیریبئین کارنیول کے موقع کی مناسبت سے اس ایونٹ کو منانے کے لیے جمع تھے۔

برطانیہ نے مانچسٹر دھماکوں کی تحقیقات میں پیش رفت کرتے ہوئے عسکری نیٹ ورک کے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

بعدِ ازاں تفتیش کے حوالے سے کچھ مواد امریکی میڈیا میں شائع ہونے پر لندن اور واشنگٹن میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے علاقے سیلسبری میں قائم عسکری سازوسامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store