ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ، برطانوی اور بھارتی صحافیوں کی کڑی تنقید

ایشیا کپ اور آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے پر برطانوی اور بھارتی صحافیوں نے کڑی تنقید کی ہے فائل فوٹو ایشیا کپ اور آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے پر برطانوی اور بھارتی صحافیوں نے کڑی تنقید کی ہے

ایشیا کپ اور آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے پر برطانوی اور بھارتی صحافیوں نے کڑی تنقید کی ہے۔ بھارتی ٹاک شو میں بھارتی نژاد برطانوی صحافی اور مصنف Mihir Bose اور بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ ایاز میمن نے ہاتھ نہ ملانے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا۔

برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا ملک کی نادانی ظاہر کرتا ہے، ایک ایسا ملک جو دعویٰ کرتا ہے کہ وہ عالمی طاقت ہے ، جو عظمت اور اقتصادی طاقت کی بلندیوں تک پہنچنے والا ہے۔

دوسری جانب بھارتی صحافی ایاز میمن نے کہا ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ خود سے نہیں کر سکتا یہ کام بھارتی حکومت کے کہنے پر ہی ہوا ہے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹریٹر سنجے منجریکر نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی ’نو ہینڈ شیک ‘ پالیسی پر سخت تنقید کی تھی۔

سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ یا تو کھیل کو اس کی اصل روح کے مطابق کھیلا جائے یا پھر کھیلنا ہی نہیں چاہیے۔

install suchtv android app on google app store