عادل راجہ کی نام نہاد تحقیقاتی صحافت کا جنازہ نکل گیا۔ برطانوی عدالت نے عادل راجہ کی اپیل مسترد کر دی۔
جھوٹ میں کامیابی کا کوئی امکان نہیں، کورٹ آف اپیل نے کیمرے کے سامنے بھاشن دینے والے کو اوقات دکھا دی۔
یوکے ہائی کورٹ نے عادل راجہ پر پیشہ ور جھوٹے کی مہر لگا دی۔ برسوں سے سورسز اور اندر کی خبروں کا چورن بیچنے والے کے عدالت میں پسینے چھوٹ گئے۔
جج کے ثبوت مانگنے پر عادل راجہ کی زبان گنگ ہو کر رہ گئی۔ برطانوی عدالت نے عادل راجہ کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ مظلومیت اور سیاسی انتقام کا مؤقف بھی عدالتی جانچ میں مسترد ہو گیا۔
یوٹیوب پر جھوٹ کی قیمت وصول کرنے والے کو عدالت میں جھوٹ کا کاروبار مہنگا پڑ گیا۔
عدالت سے رسوا ہونے کے ساتھ ساتھ عادل راجہ پر تین لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ یعنی تقریبا بارہ کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد اپیل کے امکانات محدود اور قانونی راستے بند ہو گئے۔
عادل راجہ جھوٹے یوٹیوبرز کے لیے عبرت ناک مثال، جھوٹ کا سفر طویل سہی انجام ذلت آمیز ہی ہو گا۔