لیبیا میں کار بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک

لیبیا میں کار بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک لیبیا میں کار بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک

لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

شہر کے عظیم ترین تبیستی ہوٹل کے اطراف میں ہونے والے اس بم دھماکے میں مزید 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ اس بم دھماکے میں سڑک پر موجود 8 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بن غازی لیبیا کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے اور لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کے زیر انتظام ہے جس کی سربراہی کمانڈر خلیفہ حفتر کررہے ہیں۔

بحیرہ روم کے ساحل پر بسا یہ شہر گذشتہ کئی برسوں سے شدت پسند تنظیموں سے متاثر رہا ہے۔ ان شدت پسند تنظیموں میں داعش اور القاعدہ سمیت کئی دیگر دہشت گرد تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ تاہم اب ان تنظیموں کا اثر ورسوخ رفتہ رفتہ ختم ہونے کی کگار پر ہے۔

بن غازی میں ہونے والے اس کار بم دھماکے کے بعد ملک گیر سطح پر سکیورٹی کے بندوبست کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store