لیبیا:الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق

لیبیا:الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق فائل فوٹو لیبیا:الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق

لیبیا میں الیکشن کمیشن کے دفترپر ایک گروہ کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آوروں نے عمارت کو آگ لگا دی ہے۔

حکومتی ترجمان خالد عمرنے بتایاہے کہ عمارت پر دہشت گردوں کے قبضہ چھڑوانے کےلیے ان کے ساتھ سیکیوریٹی فورسزکی جھڑپ جاری ہے۔ عمارت پر حملہ کرنے والوں میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

ترجمان نے بتایا مرنے والوں میں الیکشن کمیشن کے 3 ملازمین اور سیکیوریٹی فورسز کے 4 اہلکار شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا اس نے خود دو خودکش حملہ آوروں کو عمارت میں گھستے دیکھااور حملے کے بعد ان کے جسم کے چیتھڑے بھی دیکھے ہیں۔

خالد کاکہناتھا کہ ایک خودکش حملہ آور عمارت کے اندر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ باقی دہشت گردوں نے عمارت کو آگ لگادی۔

حملے کی ذمے داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نئے انتخابات کےلیے ووٹوں کا اندراج کررہاہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال کے آخر تک لیبیا میں انتخابات ہونے ہیں۔

install suchtv android app on google app store