بہت جلد لبنان واپس چلا جاؤں گا: سعد الحریری

 سعد الحریری فائل فوٹو سعد الحریری

لبنان کا سیاسی بحران روز بروز شدت اختیار کرتا چلا جارہا ہے برطانوی وزیر خارجہ نے بھی وزیر اعظم کو واپس لبنان جانے کا مشورہ دیا ہے ادھر سعد الحریری کا کہنا ہے کہ جلد واپس جاؤں گا۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ سعد الحریری کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں بغیر کسی تاخیر کے لبنان واپس جانا چاہیے۔

مزید جانئیے: سعودی عرب لبنانی وزیر اعظم کو وطن واپسی کی اجازت دے، لبنانی صدر

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے لبنانی وزیر خارجہ سے بات چیت کی ہے اور اپنے بھرپور سپورٹ کا عزم دہرایا۔

بورس جانسن کا مزید کہناتھاکہ لبنان کی آزادی کا احترام کیا جاناچاہیے ،بیروت کو علائی تضادات کے لیے آلے کے طور پر استعمال نہیں کرناچاہیے۔

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے تحفظ کی خاطر استعفیٰ دیا اور آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب سے واپس لبنان لوٹ جائیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان سے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کی ملاقات

سعد حریری نے ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے استعفیٰ دیے دیا ہے اور میں بہت جلد لبنان واپس جا رہا ہوں اور وہاں آئینی طریقے سے مستعفی ہوں گا۔

سعد حریری نے اعتراف کیا کہ انھوں نے معمولی حالات میں استعفیٰ نہیں دیا اور وہ چاہتے تھے کہ ان کے ملک کو ایک مثبت صدمہ پہنچے۔

ادھر لبنان کے صدر ميشال عون نے ابھی تک سعد حریری کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store