حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز، انٹیلیجنس اسٹیشن تباہ

لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ فائل فوٹو لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور اسرائیلی اہداف پر مزید میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

حزب اللہ کے میزائل حملوں میں ایک اسرائیلی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں اور اسرائیلی انٹیلیجنس اسٹیشن بھی تباہ ہو گیا ہے۔

لبنان اور اسرائیلی بارڈ پر قائم اسرائیلی ملٹری پوسٹ پر حزب اللہ کی جانب سے اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں الرحب کے مقام پر اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنانے اور وہاں جانی نقصان کی تصدیق بھی کی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ لبنان کی جانب سے شمالی سرحد پر تعینات ہمارے فوجیوں پر ٹینک شکن میزائل داغا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور شام  حزب اللہ کو حملوں پر اکسا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store