لبنان میں نوٹوں والے گل دستوں کی مقبولیت

لبنان میں نوٹوں والے گل دستوں کی مقبولیت فائل فوٹو

لبنان میں پھولوں کے کاروبار سے وابستہ ایک خاتون نے گلدستوں میں پھول اور غنچے سجانے کے بجائے ان میں کرارے نوٹوں کو پھولوں کی شکل میں سجاکر فروخت کرنا شروع کردیا اور یہ انداز تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ لبنان میں شدید مہنگائی اور افراطِ زر کی فضا ہے جبکہ لبنانی بڑے پیمانے پر خیرات کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ رقم والے چھوٹے بڑے گلدستے لے کر ضرورت مندوں کی خاموشی سے مدد کر رہے ہیں۔ نوٹوں کے گل دستوں میں لبنانی کرنسی اور امریکی ڈالر خاص انداز میں سجا کر لگائے گئے ہیں۔

30 سالہ تمارا ہریری نامی خاتون نے اسے متعارف کرایا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ لبنان میں 10 سے 15 لاکھ لبنانی پونڈ کا ایک گلدستہ آتا ہے جبکہ پھولوں کی بجائے نوٹوں کا گلدستہ بنایا جاسکتا ہے جسے لوگ خوشی سے خرید رہے ہیں اور اپنے پیاروں کو دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store