شاہ سلمان سے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کی ملاقات

شاہ سلمان سے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کی ملاقات فائل فوٹو شاہ سلمان سے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کی ملاقات

لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور زیر بحث آئے ہیں۔

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارالحکومت الریاض میں لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے ملاقات کی ہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعد حریری گذشتہ جمعہ سے سعودی عرب میں ہیں۔ انھوں نے ہفتے کے روز اچانک وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

انھوں نے اپنی تقریر میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں قتل کیا جاسکتا ہے۔

انکی جانب سے اپنے بیان کے بعد تاحال تحریری استعفی اپنے ملک کی پارلیمنٹ کو نہیں بھجوایا گیا ہے جس میں ملک کے کئی رہنما کشمکش کا شکار ہیں کہ کیا سعد حریری ملک میں واپس لوٹ کر استعفی دیں گے یا نہیں۔

install suchtv android app on google app store