ہیلری کی ای میلز کی تحقیقات، امریکہ میں نئی بحث چھڑ گئی

ہیلری کلنٹن ہیلری کلنٹن

امریکی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ہیلری کلنٹن کے ای میل اسکینڈل کی تحقیقات دوبارہ شروع کیئے جانے کے بعد ایف بی آئی کے اعلیٰ حکام پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کو ای میل تحقیقات سے متعلق کانگریس کو آگاہ کرنے سے روکا گیا تھا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے انفرادی حیثیت میں اراکین کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز کی تحقیقات دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ اس خط کے بعد امریکی اداروں نے ایف بی آئی ڈائریکٹر پر تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ محکمہ انصاف کی جانب سے ایف بی آئی کو تجویز دی گئی تھی کہ وہ کانگرس کو ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میلز کے بارے میں کی جانے والی نئی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ نہ کریں اور یہ اقدام بظاہر انتخابات میں مداخلت سے بچنے کے لیے بنائے جانے والے اصولوں کے متصادم ہو گا۔

امریکی حکام کا موقف ہے کہ مسٹر کومے کا اس کیس کو انتخابات سے محض چند روز قبل دوبارہ کھولنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے سربراہ کا اپنے ادارے کو یہ بتانا کہ وہ ممکنہ طور پر ہلیری کلنٹن سے منسوب ای میلز کی تفیش کر رہے ہیں قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store