امریکا میں دو سروں والے سانپ کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

  • اپ ڈیٹ:
امریکہ میں دو سروں والے سانپ کی سالگرہ کی تقریب فائل فوٹو امریکہ میں دو سروں والے سانپ کی سالگرہ کی تقریب

امریکی ریاست میسوری میں دو منہ والے نایاب سانپ کی چھٹی سالگرہ منائی جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق میسوری کے محکمہ تحفظ نے اعلان کیا کہ وہ اپنے نایاب ترین جانوروں میں سے ایک دوسروں والے سانپ کی چھٹی سالگرہ کی تقریب منعقد کرے گا۔ دو سروں والا مغربی سانپ جس کا نام ٹائیگر-للی ہے کو سٹون کاؤنٹی میں ایک خاندان نے خزاں 2017 میں پایا تھا اور اسے محکمہ تحفظ کے شیفرڈ آف دی ہلز کنزرویشن سینٹر کو عطیہ کیا گیا تھا۔

میسوری کے محکمہ تحفظ نے اعلان کیا کہ ٹائیگر للی کی سالگرہ کی تقریب ہفتہ کو برانسن میں MDC کے روتھ اور پال ہیننگ کنزرویشن ایریا کے سینک اوورلوک پارکنگ لاٹ میں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store