امریکا اور ایران پھر آمنے سامنے،،پاسداران انقلاب نے بوشہر میں امریکی طیارہ گرانے کا دعویٰ کردیا ،، امریکی سینٹ کام کی تردید کردی،، واضح کیا کہ کوئی امریکی طیارہ نہیں گرایا گیا۔
تسنیم نیوز کے مطابق ضلع جام کے گورنر نے بتایا کہ آج رات پیش آنے والا واقعہ ایک دشمن طیارے کو مار گرانے سے متعلق تھا، شہر کی صورتحال اب معمول کے مطابق ہے۔
ایران کے شہر بوشہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی، ایرانی میڈیا نے بتایا کہ دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے طیاروں کو نشانہ بنانے کے باعث سنائی دی۔
سینٹ کام کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صوبے بوشہر کے قریب کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا ، امریکا کے تمام فضائی اثاثے محفوظ ہیں۔