اسرائیل مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہے اس لیے کسی حتمی معاہدے پر فوری دستخط کا امکان نہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی فائل فوٹو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی

ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں کئی اہم نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، تاہم کسی حتمی معاہدے پر فوری دستخط کا امکان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بہترین حکمت عملی پر کام کر رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مناسب انداز میں جواب بھی دے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مذاکرات کے بیشتر موضوعات پر پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ معاہدہ فوری طور پر طے پا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت مذاکرات کا بنیادی مقصد جنگ کا خاتمہ ہے جبکہ جوہری پروگرام کے تفصیلی معاملات پر فی الحال بات نہیں ہو رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بہترین حکمت عملی پر کام کر رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مناسب انداز میں جواب بھی دے گا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران امریکا معاہدے کے حوالے سے کوئی ضمانت موجود نہیں کہ امریکا اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا، تاہم تہران دباؤ یا دھمکیوں کی پروا نہیں کرتا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ ہفتوں میں مذاکرات میں پیش رفت پاکستان اور دیگر ممالک کی ثالثی کے باعث ممکن ہوئی۔ ان کے مطابق مجوزہ مذاکرات میں لبنان میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے سے متعلق شق بھی شامل ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایرانی ترجمان نے کہا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کا انتظام ساحلی ممالک کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بحری ٹول ٹیکس عائد نہیں کرے گا، تاہم فراہم کی جانے والی خدمات کی قیمت لینا ایک معمول کی بات ہے۔

بقائی کے مطابق ایران آبنائے ہرمز سے ملحق ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ خطے میں سکیورٹی اور تجارتی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل موجودہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل معاہدے کو ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور ایران کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی اقدامات مذاکرات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال پاکستان کے کسی سرکاری دورے یا پاکستانی حکام کی تہران آمد کا کوئی باضابطہ

install suchtv android app on google app store