امریکا نے ایران کے ڈرون لانچنگ تنصیبات اور کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا: سینٹ کام

امریکا کے جنوبی ایران میں فضائی حملے، ڈرون لانچنگ تنصیبات اور ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا: سینٹ کام فائل فوٹو امریکا کے جنوبی ایران میں فضائی حملے، ڈرون لانچنگ تنصیبات اور ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا: سینٹ کام

امریکی میڈیا کے مطابق ا مریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے گئے ہیں جس میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام نے بتایا ہے کہ ا مریکی سینٹرل کمان نےجنوبی ایران میں فضائی حملے کیے، امریکی فورسز نے ایران کے ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

سینٹ کام کے مطابق بارودی سرنگین بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی افواج کا دفاع کرےگی۔

اس سے پہلے ایران کے شہر بندر عباس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔

ایرانی میڈیا نے کہا تھا کہ بندر عباس میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store