عباس عراقچی نے امریکا کو تحریری پیغامات پاکستان کے ذریعے پہنچا دیے، ایرانی خبرایجنسی​​​​​​​

عباس عراقچی نے امریکا کو تحریری پیغامات پاکستان کے ذریعے پہنچا دیے، ایرانی خبرایجنسی​​​​​​​ فائل فوٹو عباس عراقچی نے امریکا کو تحریری پیغامات پاکستان کے ذریعے پہنچا دیے، ایرانی خبرایجنسی​​​​​​​

ایرانی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو اپنی سرخ لکیر سے متعلق تحریری پیغامات پہنچا دیے ہیں۔

ایرانی خبرایجنسی فارس کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے اسلام آباد کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو ایران کی سرخ لکیر سے متعلق تحریری پیغامات پہنچائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پیغامات جوہری معاملات اور آبنائے ہرمز سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض شرائط پر مشتمل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ یہ پیغامات کا تبادلہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں بلکہ ایران کی جانب سے علاقائی صورت حال کو واضح کرنے اور اپنی سرخ لکیر کو کھل کر بیان کرنے کی ایک کوشش ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ عباس عراقچی مکمل طور پر طے شدہ سرخ لکیروں اور وزارت خارجہ کی سفارتی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور اس کے بعد روس روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روسی صدر ویلادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔

عباس عراقچی ہفتے کو بھی پاکستان آئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملاقاتیں کی تھیں۔

install suchtv android app on google app store