ایران کسی دباؤ میں آکر مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا، ایرانی صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی دباؤ میں آکر امن مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ تہران دباؤ، دھمکیوں یا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے تحت امن مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔

ایران کے نیم سرکاری میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق پیزشکیان نے فون کال کے دوران ایران کے موقف کی توثیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ ایران جبر کی شرائط پر مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سمیت امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی سفارش کی۔

install suchtv android app on google app store