وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے پاکستان کے شہر اسلام آباد جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے فاکس نیوز کو بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ ہونے والے نئے مذاکراتی دور میں شرکت نہیں کریں گے۔
انھوں نے یہ بات فاکس نیوز سے گفتگو کے دوران بتائی ہے۔ کیرولین لیویٹ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وفد میں شامل دونوں شخصیات مذاکرات کے لیے سنیچر کی صبح روانہ ہوں گی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے فاکس نیوز کو بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ ہونے والے نئے مذاکراتی دور میں شرکت نہیں کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس مرحلے پر جے ڈی وینس امریکی نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وِٹکوف کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے لیکن وہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ انتظار میں رہیں گے۔
کیرولین لیویٹ کا مزید کہنا تھا کہ نائب صدر کے ڈی وین اس پورے مذاکراتے عمل میں شامل ہیں۔ گو کہ وہ امریکا میں رہیں گے لیکن ضرورت پڑی تو پھر سب (نائب صدر اور وزیر خارجہ) امریکا سے پاکستان جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مذاکراتی عمل کے بعد مسقط اور ماسکو کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔