ایرانی قوم کے اتحاد سے دشمن میں دراڑ پڑ گئی، یہ یکجہتی اُن عناصر کو تباہ کررہی ہے جو ایران کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، سپریم لیڈر

سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای فائل فوٹو سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی قوم کے غیر معمولی اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی قوم کے اتحاد سے دشمن میں دراڑ پڑ گئی ہے، یہ بے مثال یکجہتی اُن عناصر کو درہم برہم کررہی ہے جو ایران کو کم زور کرنا چاہتے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ دشمن کی میڈیا کارروائیاں عوام کے ذہنوں اور نفسیات کو نشانہ بنا کر قومی اتحاد اور سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ایرانی قوم دشمن کو اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے ۔

install suchtv android app on google app store