امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے نئی منصوبہ بندی شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز، جنوبی خلیجِ عرب اور خلیجِ عمان کے اطراف ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
رپورٹ میں منصوبوں سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان ممکنہ حملوں میں تیز رفتار چھوٹی کشتیوں، بارودی سرنگیں بچھانے والے جہازوں اور دیگر غیر روایتی عسکری وسائل کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی چھوٹی کشتیوں، سرنگیں بچھانے والے جہازوں اور ان وسائل کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے جن کی مدد سے تہران ان اہم آبی گزرگاہوں کو مؤثر طور پر بند کرنے اور انہیں امریکا پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔